قطر، امریکا اور مصر کا بائیڈن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ

قطر، امریکا اور مصر کا بائیڈن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ


قطر، امریکا اور مصر نے اسرائیل اور حماس سے صدر جوبائیڈن کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر، امریکا اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ غزہ کے لوگوں اور یرغمالیوں کے اہل خانہ دونوں کے حق میں ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا روڈ میپ اور تنازع کا خاتمہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں