قسمت کے دھنی بین اسٹوکس بولڈ ہوکر بھی ناٹ آؤٹ

قسمت کے دھنی بین اسٹوکس بولڈ ہوکر بھی ناٹ آؤٹ


 لاہور: 

سڈنی ٹیسٹ میں بین اسٹوکس بولڈ ہوکر بھی ناٹ آؤٹ رہے۔میچ کے تیسرے روز کیمرون گرین کی ایک گیند انگلش بیٹسمین نے لیفٹ کی جو وکٹ کو چھوتی ہوئی گزر گئی مگر بیلز نہ گریں،آسٹریلوی فیلڈرز کی اپیل پر امپائر پال رائفل نے انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا، بین اسٹوکس نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرلیا جس نے انھیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ایکشن ری پلے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ گیند پیڈز نہیں بلکہ اسٹمپ سے لگی تھی، اس پر بولر، فیلڈرز اور خود بین اسٹوکس بھی حیران رہ گئے،اس وقت انگلش بیٹر 16رنزپر بیٹنگ کررہے تھے،خوش قسمتی سے موقع ملنے پر انھوں نے سیریز میں پہلی نصف سنچری مکمل کرلی۔


اپنا تبصرہ لکھیں