لاہور:
سیشن عدالت نے ہم نام میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف پر قتل کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے کیس کی سماعت کی، نوازشریف اور شہبازشریف نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور 10 جون کو آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔
ملزمان پر شائشتہ نامی خاتون کو قتل کرنے کا الزام ہے، دونوں بھائی عام شہری ہیں، سیاستدانوں سے نام مناسبت رکھتے ہوئے کیس کو عدالت میں توجہ حاصل ہے۔ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔