قاتلانہ حملے میں شدید زخمی زینب جمیل کی تمام سرجریز مکمل

قاتلانہ حملے میں شدید زخمی زینب جمیل کی تمام سرجریز مکمل


پاکستان شوبز انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کا اپنی ویڈیو میں بتانا ہے کہ گزشتہ دنوں سرجریز کے سبب اُن کی طبیعت بہت خراب تھی، اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں، اُن کی تمام سرجریز مکمل ہو چکی ہیں، ڈاکٹروں نے اُن کے آپریشنز بہت اچھے طریقے سے کیے ہیں۔

زینب جمیل کا کہنا ہے کہ میرا علاج مکمل ہونے والا ہے مگر میرا مجرم تاحال آزاد گھوم رہا ہے اور بذدل انسانوں کی طرح ضمانت پر ضمانت لیے جا رہا ہے۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومت کا تعاون تو میرے ساتھ ہے مگر مجھے عوام کے ساتھ کی بھی ضرورت ہے۔

زینب جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک میرا شوہر جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں جائے گا اُس وقت تک میں اور میرے بچے محفوظ نہیں ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

زینب جمیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم میری آواز بنیں اور جمیل اور اُس کی دوسری بیوی یاسمین جمیل کو جلد سے جلد جیل کے اندر کروائیں۔

واضح رہے کہ زینب جمیل پر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئی تھیں۔

سابقہ اداکارہ جیمل زینب کو قاتلانہ حملے میں 6 گولیاں لگی تھیں جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں