فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
فٹبال ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ جس میں سے 78 میچز امریکا جبکہ کینیڈا اور میکسیکو میں 13،13 میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2022ء میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل ارجنٹینا نے جیتا تھا۔