دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں غیر ملکی افراد ٹکٹوں کو بلیک کرنے لگے، ٹکٹس اپنی اصل قیمت سے 10 گنا زائد نرخ پر بیچے جارہے ہیں۔
ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرانس سے یہاں آئے اور میسی اور رونالڈو والے میچز کی ٹکٹ بلیک میں فروخت کررہے ہیں، اس سے انھوں نے ٹھیک ٹھاک رقم جمع کرلی اور آنے جانے کے اخراجات پورے ہوگئے۔
بہت سے دیگر ممالک سے شائقین کے طور پر آنے والے افراد قطر میں پولیس سے بچ کر ٹکٹ بلیک کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں راؤنڈ آف 16 مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ کواٹر فائنل مرحلے کا آغاز جمعہ سے برازیل اور کروشیا کے درمیان میچ سے ہوگا۔