‘فیصل واوڈا نے عمران خان کے حکم پر گھٹیا حرکت کی‘


اسلام آباد: اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فیصل واوڈا نے عمران صاحب کے حکم اور ہدایت پر گھٹیا حرکت کی ہے، عمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎24 گھنٹے بعد بھی فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی نہ ہونا عمران صاحب کے حکم پر ان کی یہ حرکت ثابت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
پیپلز پارٹی نے فیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کردیا
بوٹ کا معاملہ: نواز اور مریم معافی مانگیں میں بھی مانگ لوں گا: فیصل واوڈا
فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا حالانکہ ایسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں