فیروز خان کی دوسری اہلیہ اور حمیمہ ملک نے ایک دوسرے کو کیا پیغام دیا؟

فیروز خان کی دوسری اہلیہ اور حمیمہ ملک نے ایک دوسرے کو کیا پیغام دیا؟


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی زینب کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، ماڈل، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے رواں سال کے وسط میں دوسری شادی کر لی تھی۔

اداکار کی دوسری اہلیہ پیشہ ور نفسیاتی امراض کی ڈاکٹر ہیں جن کا نام زینب ہے۔

سوشل میڈیا پر ناصرف فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں بلکہ اُن کی بہن، لالی و بالی ووڈ اداکارہ حمیمہ ملک بھی اپنی دوسری بھابی کے ساتھ خوب شیر و شکر ہوتی نظر آتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھابی کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی بھابی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تم میری ہو۔‘

دوسری جانب فیروز خان کی اہلیہ زینب نے بھی حمیمہ ملک کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انہوں نے حمیمہ ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نند کون ہوتی ہے؟ وہ آپ کی زندگی کو مزید بہتر بناتی ہے اور ہزار دوستوں سے بہتر ہوتی ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں حمیمہ۔


اپنا تبصرہ لکھیں