فیروز خان کو علیزا سلطان کو ہراساں ہونے سے بچانا چاہیے، اُشنا شاہ

فیروز خان کو علیزا سلطان کو ہراساں ہونے سے بچانا چاہیے، اُشنا شاہ


پاکستانی اداکارہ ماڈل اُشنا شاہ نے ساتھی اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ خاتون صحافی کو حال ہی میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران اُشنا شاہ نے اداکار فیروز خان اور علیزا سلطان کی ناکام شادی اور اُس کے بعد فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے علیزا سلطان کو ہراساں کیے جانے پر بات کی۔

اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ علیزا سلطان چھوٹی عمر کی لڑکی ہے، وہ بچی ہے اور فیروز خان کے بچوں کی ماں ہے، فیروز خان کو چاہیے کہ اپنے مداحوں کو اپنی سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے سے روکے۔

اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر موجود فیروز خان کے مداح علیزا کو بہت بری طرح سے ہراساں کر رہے ہیں۔

اُشنا شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت اور دانیہ ملک کی شادی، عامر لیاقت کی موت اور سوشل میڈیا پر ہونے والی اُن پر تنقید سے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا صارفین اگر اپنے تبصروں سے دوسروں کو برا بھلا اور ہراساں کرنا چھوڑ دیں تو بہت ساری زندگیاں بہت بہتر ہو جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں