فہد مصطفیٰ نے گووندا کے پیر چھونے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کیا؟

فہد مصطفیٰ نے گووندا کے پیر چھونے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کیا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے بتا دیا کہ وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر ہلکی پھلکی گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شو ’مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ میں بھارتی اداکار گووندا کے پیروں کو چھونے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کس طرح کیا؟

انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اس کی پرواہ ہی نہیں کرتا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر کوئی مجھ سے خوش ہو، جب ایسا نہیں ہوسکتا اس لئے مجھے اس بلاوجہ کی دوڑ میں پڑنا ہی نہیں ہے اس کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 2022 میں دبئی میں’مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ ایوارڈز شو منعقد ہوا تھا جس میں عرب، پاکستان اور بھارت سے مختلف فنکاروں نے بھرپور شرکت کی تھی۔

اسی ایوارڈ شو میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ سجل علی کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور جب فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی اداکار گوندا کے بہت بڑے مداح ہیں اور اداکاری کے میدان میں ان سے ہی متاثر ہوکر قدم رکھا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں