فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی علی ظفر کے گانے پر شاندار پرفارمنس


آسٹریا میں ہونے والے فگر اسکیٹنگ کا عالمی مقابلہ جیتنے والی ننھی ایتھلیٹ ملاک فیصل نے ہنزہ کی وادیوں میں علی ظفر کے گانے پر شاندار پرفارمنس دکھا کر سب کو محظوظ کیا۔

ملاک فیصل پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے اسکیٹنگ جیسے اسپورٹس میں قدم رکھا اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

سوشل میڈیا پر ملاک فیصل کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر مہارت سے برف پر فگر اسکیٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ملاک فیصل کی پرفارمنس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ملاک نے 24 ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 کے دوران عمدہ اسکیٹنگ کرنے کے بعد کے ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس بین الاقوامی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور کئی دیگر ممالک کے 200 سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔

ایتھلیٹ ملاک فیصل ظفر کا مقصد اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں