فٹنس مسائل نے حسن علی کے کیریئر کو ایک بار پھر داؤ پر لگادیا


لاہور: فٹنس مسائل نے فاسٹ بولر حسن علی کے کیریئر کو ایک بار پھر داؤ پر لگادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے بعد فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں دوبارہ کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ پی سی بی ان کے علاج کے لیے غیرملکی ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کررہا ہے جس کے بعد ان کی سرجری یا ری ہیب کے ذریعے ہی علاج کا فیصلہ ہوسکے گا۔

گزشتہ برس سے شروع ہونے والے کمر اور دوسرے فٹنس ایشوز کی وجہ سے حسن علی کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہیں۔ چند ڈومیسٹک میچز کے بعد وہ پی ایس ایل میں ہی شرکت کرسکے۔ اب کمر کی تکلیف بڑھنے کے بعد ان کے ایکشن میں نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ فوری علاج شروع ہونے کے بعد بھی انہیں مکمل ریکوری کے لیے 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر معیاری پرفارمنس اور فٹنس ایشوز کی بنا پر حسن علی کو پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بھی باہر کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں