فواد خان اور صنم سعید نے نئی فلم کےلئے پھرجو ڑی بنالی


فواد خان فلم ’’آن‘‘ میں زارا نورعباس اور صنم سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی جوڑی اداکار فواد خان اور صنم سعید جلد ہی کئی سال بعد ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے لیکن اس بار دونوں ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

صرف یہی نہیں بلکہ پاکستانی فلم ’’آن‘‘ میں پہلی مرتبہ زارا نور عباس ہیرو فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

گزشتہ برس زارا نے فلم  ’’پرے ہٹ لو‘‘  اور ’’چھلاوا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فواد کی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ انتظار کے بعد بالآخر عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کوسال  2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں