فواد اور ماہرہ کی یہ سیلفی کہاں کی ہے؟


سپر اسٹارز فواد خان اور ماہرہ خان  نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے سیٹ سے مداحوں کو پہلی بار سیلفی ٹریٹ دے دی۔

یوں تو ماہرہ اور فواد ایک ساتھ کئی تقاریب میں ایک ساتھ شرکت کرتے دکھائی دیے ہیں لیکن دونوں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کبھی نہیں دیکھے گئے لیکن اس بار اداکارہ نے فواد کے ساتھ سیلفی لی جسے اپنے مداحوں کے نام کیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیلفی لے رہے ہیں، لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے‘۔

دونوں اداکاروں نے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار پر سیلفی لی جہاں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی عکس بندی کی گئی ہے۔

سپر اسٹارز کی سیلفی ٹریٹ کو جہاں مداحوں میں خوب پسند کیا جارہا ہے وہیں فلم کی معاون ہدایت کارہ عمارہ حکمت نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دونوں کی سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نہیں مان سکتی کہ ان دونوں نے کبھی ایک ساتھ سیلفی نہیں لی ‘۔

ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے مقبول ہونے والی ماہرہ اور فواد خان کی جوڑی کے کئی مداح ہیں اور دونوں کو بار بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘  عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں