کراچی:
جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور لوگ اسی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کہیں انہیں بھی کورونا نہ ہوجائے۔ اس گمبھیر صورتحال میں جہاں ہر چہرے سے پریشانی جھلک رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن خان کا ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
حرا مانی اس ساری کارروائی کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں عدنان صدیقی اپنی چھوٹی بوتل میں میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی۔ بعد ازاں حرامانی نے کہا میں لائی ہی اسلیے تھی ’’شیئرنگ از کیئرنگ‘‘ یعنی شیئر کرنا اچھی عادت ہے۔
اس کے علاوہ ہمایوں سعید کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’کورونا مجھے نہیں ہونا‘‘۔
ہمایوں سعید کے علاوہ اداکارہ حرا مانی بھی ایک ویڈیو میں پیانو بجاتے ہوئے گارہی ہیں ’’کورونا مجھے نہ ہونا‘‘۔
یہ مزاحیہ ویڈیوز تو اپنی جگہ تاہم فنکار بھی ملک بھر میں پھیلی اس وبا کے باعث اتنے ہی پریشانی کا شکار ہیں جتنے عام لوگ، اور سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ دو روز قبل احسن خان نے دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے ملک میں کورونا ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔