کراچی:
ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا اس یوم کشمیر پر بدقسمت تصادم کے نتیجے میں کھونے والی ہر جان اور ہر زندگی کو یاد کررہے ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کشمیر میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔ نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دیدے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔
اداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا اصل جرم وہ ہے جب ہم وہاں خاموش ہوجاتے ہیں جہاں ہمیں بولنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آوازاٹھانی چاہیے اس کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی اس مسئلے پر نوٹس لینا چاہیے۔
رابی پیرزادہ نے بھی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کشمیریوں کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔