فلپائن میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے باعث 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ زمبوانگا شہر میں پیش آیا جہاں دھماکے سے زمین میں گڑھا بھی پڑ گیا۔
اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، گودام کے ارد گرد موجود عمارتوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔