لاس اینجلس:
جنگِ عظیم اوّل کے پس منظرمیں بننے والی فلم 1917 ریلیزہوتے ہی عالمی باکس آفس پرچھا گئی۔ ایکشن فلم نے تین دنوں میں چھ کروڑچالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔
فلم کی کہانی جنگِ عظیم اول کے دوران دوبرطانوی سپاہیوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں دشمن کے علاقے میں جا کر اپنے ساتھیوں کو پیغام پہنچانے کا مشن دیا گیا ہے۔ حال ہی میں اس فلم نے گولڈن گلوبز ایوارڈز کے دوران “بیسٹ موشن پکچر ڈرامہ” کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
فلم میں مرکزی کردارمشہور اداکار” بینیڈکٹ کمبربیچ ” نے ادا کیا، جو اس سے پہلے جنگِ عظیم دوم کے تناظر میں بننے والی فلم ” دی امیٹیشن گیم” میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔