پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کے اداکارفہدمصطفیٰ نےفلم”ٹچ بٹن“ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
اپنے ٹویٹراکاونٹ پر فہد مصطفیٰ نےفلم ’ٹچ بٹن‘ کاٹیزر شئیر کرتے ہوئے اسکی تعریف کی ہےاور کہا ہےکہ پاکستانی سینماکو ابھی ایسے ہی مواد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ ٹیزر دیکھ کر انہیں خوشی کے ساتھ ساتھ بہت فخر بھی ہوا کیونکہ ایسے مواد کی ہی سینما کو ابھی ضرورت ہے ۔
فہد مصطفیٰ نے ٹچ بٹن کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
فلم”ٹچ بٹن“میں فرحان سعید، فیروز خان، ایمان علی اورسونیا حسین اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ ان دنوں ماہرہ خان کے ساتھ نبیل قریشی کی فلم”قائداعظم زندہ باد“ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ٹچ بٹن کا پہلا ٹیزر سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئی پاکستانی فلم ٹچ بٹن کا ٹیزر دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس میں شہر اور گاؤں کی زندگی کی رونمائی کی گئی ہے۔
ایک منٹ چار سیکنڈ دورانیے پر مبنی فلم کے اس ٹیزر میں فلم کے دونوں مرکزی کردار فیروز خان اور فرحان سعید کو ایکشن میں دکھایا گیاہے۔
’ٹچ بٹن‘ فلمی دنیا میں فرحان سعید کی پہلی فلم ہےاور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کررہی ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایات قاسم علی مرید دے رہے ہیں
فلم کا ٹیزر فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
فلم کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔