فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ٹریلر کی تاریخ سامنے آ گئی

فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ٹریلر کی تاریخ سامنے آ گئی


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہو گی۔

اس حوالے سے یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر 3 کا ٹریلر 16 اکتوبر کو پہلے سے کہیں زیادہ زور سے گرجنے والا ہے۔

یش راج فلمز کا کہنا ہے کہ ٹائیگر 3 اس دیوالی پر سنیما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہو گی۔

واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم ٹائیگر 3  میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں