فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ بھارت میں ریلیز ہو گی

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ بھارت میں ریلیز ہو گی


پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے ماہ 20 ستمبر کو بھارتی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں یہ فلم دسمبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن انتہاپسند ہندو گروپس اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کو منسوخ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں