فلم ’جوان‘ کے منتظر مداحوں کے لئے بری خبر

فلم ’جوان‘ کے منتظر مداحوں کے لئے بری خبر


فلم پٹھان کے بعد فلم ’جوان‘ کا بے صبری سے انتظار کرتے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بُری خبر سامنے آئی ہے، جون میں ریلیز ہونے والی فلم جوان اب تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم جوان کو 2 جون کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، جس کے بعد اب فلم کو رواں سال اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے چند ایکشنز کے مناظر میں وی ایف ایکس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ شاہ رخ خان ویژؤل ایفیکٹس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے اور اسے مناسب وقت دینا چاہتے ہیں۔

تاہم اب ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان پوری طرح اطمینان کرنے کے بعد کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں