بالی ووڈ کی مشہور فلم ’جانے تو یا جانے نا ‘کے نئے گانے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں ممبئی کے زیویئر کالج کے چند طالب علموں نے ’جانے تو یا جانے نا ‘کے گانے کبھی کبھی کو دوبارہ بنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس گانے کی ویڈیو کو سینٹ زیویئر کالج کی ایکسٹرا کریکولر کمیٹی نے شیئر کیا ہے اور اس سے متعلق ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اصل گانا بھی اسی کیمپس میں بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم جانے تو یا جانے نا 2008 میں ریلیز ہوئی تھی اور صرف یہ فلم ہی نہیں بلکہ اس کے گانے بھی کافی ہٹ ہوئے تھے۔