بالی ووڈ کی مشہور فلم’براہمسترا‘ کے سیکوئلز مبینہ طور پر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ آیان مکھرجی اور کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہونے کی وجہ سے براہمسترا کے سیکوئلز تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آیان مکھرجی نے کرن جوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اب وہ دوسرے پروڈکشن ہاؤسز سے رابطہ کر رہے ہیں۔
یہ افواہیں بھارتی میڈیا پر اس وقت گردش کرنے لگیں جب آیان مکھرجی نے کچھ دن پہلے براہمسترا 2 اور 3 کی ریلیز کے تاخیر کا شکار ہونے کا اعلان کیا۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آیان مکھرجی براہمسترا کے سیکوئلز بنانے کے لیے دوسرے پروڈکشن ہاؤسز کی تلاش میں ہیں۔
تاہم ان افواہوں کے سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ایسی خبریں پھیلا کر آیان مکھرجی اور کرن جوہر کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات بالکل ٹھیک ہیں، آیان مکھرجی نےکرن جوہر کو ایک بہت بڑی کامیابی دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلم’برامسترا‘ ایک بلاک بسٹر فلم تھی جوکہ دونوں کے ایک دوسرے پر مکمل اعتماد سے ہی بنی ہے۔
آیان مکھرجی کے بارے میں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ فلم براہمسترا کے سیکوئلز کی ریلیز میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ اُنہیں فلم’وار 2‘ بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس خبر کی تصدیق کے لیے جب آیان مکھرجی سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے صرف مسکرا کر بات کو ٹال دیا۔