فلموں میں کام کرنے کیلئے ابھی چھوٹی ہوں، فلم سُپر اسٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا علیزے شاہ

فلموں میں کام کرنے کیلئے ابھی چھوٹی ہوں، فلم سُپر اسٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا علیزے شاہ


پاکستانی نوجوان اور خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابتداً اپنی پہلی فلم سُپر اسٹار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 6 برس کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ اشتہار سے کیا تھا۔

انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا وہ 4 یا 5 برس تک کسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ابھی خود کو اس کے لئے تیار نہیں سمجھتیں۔

تاہم ان کی پہلی فلم سُپر اسٹار کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس وقت صرف 16 برس کی تھی اور گھر والوں کی جانب سے بھی دباؤ تھا کہ ابھی فلموں کے لئے بہت چھوٹی ہوں اس لئے فلم کرنے سے انکار کردیا تھا مگر مومنہ درید کے اصرار پر فلم سائن کی۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ فلموں میں ڈانس کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دے دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں