فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی منظر امریکی ایوارڈز کے لئے نامزد

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی منظر امریکی ایوارڈز کے لئے نامزد


پاکستانی بلاک بسٹر و ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی منظر ’ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز‘ کے لئے نامزد کرلیا گیا۔

امریکی اسٹنٹ ایوارڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلال لاشاری کی فلم کا منظر ’بیسٹ فائٹ سین‘ کی کیٹیگری کے لئے شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی لڑائی والا منظر مولا جٹ اور نوری نت کے درمیان ہوا تھا جسے فواد خان اور حمزہ عباسی نے کامیابی کے ساتھ ادا کیا تھا۔

فلم کے کے ماسٹر مائنڈ بلال لاشاری کے مطابق فلم کا یہ اختتامی منظر سب سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا، اس منظر کو اسٹنٹ ماسٹر ایان وان ٹیمپرلے نے اپنی نگرانی میں کروایا تھا جس کی ریہرسلز میں 20 سے 25 دن لگے تھے جبکہ ریکارڈنگ چھ دنوں میں مکمل ہوئی۔

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی منظر امریکی ایوارڈز کے لئے نامزد

اعزاز کی دوڑ میں پاکستانی فلم کا مقابلہ ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ اور ’دی گرے مین‘ سے ہوگا۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر2022 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلم بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ’بہترین فلم ساز‘ کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ فلم ریلیز کے 48 ہفتوں کے بعد بھی پاکستان کے بڑے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں