فریال مخدوم نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فریال مخدوم نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو غزہ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یونیسیف کی خیر سگالی سفیر و بالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق انسٹااسٹوری شیئر کی، جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اسے اداکارہ کی جانب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

انسٹااسٹوری ڈیلیٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی فریال مخدوم اداکارہ کے اس اقدام پر برس پڑیں۔

فریال مخدوم نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کو ری شیئر کیا اور لکھا ’لوگوں کو چاہئے کہ انہیں خبروں میں جگہ دینے سے گریز کریں، یہ کسی تعریف کی مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی فلسطین کے حق میں ہیں اور سچ کہوں تو یہ فضولیات سے بھرپور ہے اور انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ بھی کردی ہے‘۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ہنسنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یونیسیف کی خیر سگالی سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مخالفت نہیں کی تاہم جنگ میں دونوں جانب کے بچوں کے نقصان کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں