بھارتی ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ گزشتہ روز 79 برس کی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ہی شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی تھی۔