روم:
اطالین فٹبال کلب روما کے سابق کپتان فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں۔الینیا ماٹیلی گذشتہ دسمبر کو ایک کار حادثے کے بعد اسپتال میں داخل تھیں، اس حادثے میں دوست کی موت واقع ہوگئی جبکہ وہ کوما میں چلی گئی تھیں،والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔
فٹبالر کی آواز سن کر ان میں مزید بہتری کے آثار پیدا ہوئے اور بعد میں انھوں نے خصوصی بلیک بورڈ پر لکھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنا چاہتی ہیں، جس پر ٹوٹی ملاقات کیلیے اسپتال گئے اور وہاں ایک گھنٹہ ساتھ گزارا۔