فخرزمان پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے کے خواہاں


لاہور: 

فخرزمان پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے کے خواہاں ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہاکہ لاہور قلندرز کو اپنے 8میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملے گا، یہاں ملنے والی سپورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریںگے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرنے کیلیے پُرعزم ہیں،میری کوشش ہوگی کہ بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں، ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئرکا ایوارڈ میرے نام ہو۔


اپنا تبصرہ لکھیں