فجی کے وزیراعظم بوڑھے ہوگئے مگر کھیلوں کا شوق کم نہ ہوا

فجی کے وزیراعظم بوڑھے ہوگئے مگر کھیلوں کا شوق کم نہ ہوا


فجی کے وزیراعظم سیتیونی ربوکا نے ثابت کردیا کہ ان کی صحت اور کھیلوں کا شوق ان کی عمر کے مقابلے میں کافی جوان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فجی کے 75 سالہ وزیراعظم سیتیونی ربوکا نے ایک ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنی اس جیت سے سب کو حیران بھی کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیتیونی ربوکا نے شاٹ پوٹ (shot put) مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

انہوں نے 65 سال کی عمر سے زیادہ کی کیٹیگری میں حصہ لیا تھا اور 7.09 میٹر کی تھرو کی، وہ اس کیٹیگری میں مجموعی طور پر آٹھویں نمبر پر آئے تاہم 75 سے 79 سال عمر کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔

سوشل میڈیا پر میڈل کے ساتھ تصویر لگاتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 75 سال کی عمر میں بھی یہ واقعی میرے لیے حوصلہ بڑھانے والی چیز تھی۔

انہوں نے لکھا کہ امید کرتا ہوں نوجوان نسل کو فٹ اور صحت مند رہنے کی ترغیب ملے گی۔

واضح رہے کہ شاٹ پوٹ کھیل میں کھلاڑی کو ایک دائرے میں کھڑا ہو کر وزنی گیند کو دور سے دور پھینکنا ہوتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں