لاہور:
فاسٹ بولر حارث رؤف جلد صحت یابی کے لیے پرعزم ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جونہی معلوم ہوا میرا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، میں فوراً آئسولیشن میں چلا گیا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر دکھ ہوا تھا مگروسیم خان کی فون کال نے بہت حوصلہ دیا۔ الحمد للہ بہت بہترہوں، کوئی ایسی علامات نہیں جس کی وجہ سے پریشان ہوں، حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطے میں ہوں، امید ہے جلد صحتیاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔