غیر ملکی اقامہ کیس: خواجہ آصف نے نیب میں بیان قلمبند کروادیا


غیر ملکی اقامہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نیب آفس ٹھوکرنیاز بیگ میں بیان قلمبند کروادیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی، خواجہ آصف کو نیب نے اقامہ کیس میں مطلوبہ ریکارڈ سمیت طلب کررکھا تھا۔

خواجہ آصف سےمتحدہ عرب امارات کی کمپنی سے ملنے والی تنخواہ، اقامہ مدت کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

خواجہ آصف نے نیب کو اقامہ کیس میں مطلوبہ ریکارڈ بھی جمع کروا دیا۔ خواجہ آصف کو پہلے بھی دو بار طلب کیا گیا تھا لیکن 8 اکتوبر کو ان کے وکیل پیش ہوئے تھے لیکن نیب نے انہیں خود پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جس پر ان کے وکیل کی جانب سے ریکارڈ جمع کروایا گیا تھا۔

نیب ٹیم کے مطمین نہ ہونے پر خواجہ آصف کو آج پھر طلب کیا گیا تھا۔ آج ان سے نیب کی تین رکنی انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں جن میں انویسٹی گیشن، پراسیکوشن اور انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے۔

نیب نے ان سے 2004 سے لیکر 2017  تک غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور اقامہ کی تفصیلات طلب کی تھیں جن میں معاہدے کی مدت، تنخواہ، سہولیات اور اقامہ چھوڑنے کی تفصیلات شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں