غیرمتاثر کن بیٹنگ، بابر اعظم کا ستارہ گردش میں نظر آنے لگا

غیرمتاثر کن بیٹنگ، بابر اعظم کا ستارہ گردش میں نظر آنے لگا


 لاہور: 

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں بابر اعظم کا ستارہ گردش میں نظر آنے لگا۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کارکردگی کا روایتی معیار برقرار نہیں رکھ پائے، کراچی کنگز کی ناقص پرفارمنس کا اثر کپتان پر بھی پڑا۔

اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ انھوں نے اب تک 28۔38کی اوسط سے 268رنز جوڑے مگر ٹاپ 10 بیٹرز میں اسٹرائیک ریٹ سب سے کم120.17 ہے

بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز 90 رنز کی پشاور زلمی کے خلاف کھیلی مگر کراچی کنگز پھر بھی ہار گئے تھے، گذشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف وہ صرف 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں