غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ


اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی  نے غزہ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے انٹرویو کے دوران  کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری  ہے، جنگ عظیم دوم میں استعمال بارود سے زیادہ غزہ پربرسایا گیا۔

دوران انٹرویو صالح عبدالشافی نے صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل  اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیاتھا کہ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں