غزہ پر صبح سے اسرائیلی بمباری کے باعث 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے الزوایدہ، نصیرات، غزہ سٹی، خان یونس اور رفح کو نشانہ بنایا۔
غزہ کے نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں الزوایدہ میں 16، غزہ سٹی 2، خان یونس اور رفح میں6، 6 فلسطینی شہید ہوئے۔