غزہ: غذائی قلت سے بچوں کی اموات 37 ہو گئیں

غزہ: غذائی قلت سے بچوں کی اموات 37 ہو گئیں


اسرائیلی فوج کے غزہ شہر اور رفح میں فضائی حملے جاری ہیں۔ جن میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

سیو دی چلڈرن نے جنوبی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور فلسطینی بچے کی موت کے بعد قحط جیسی صورتِ حال سے خبردار کر دیا۔

غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد 37 ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب یہودی قیدیوں کے اہلخانہ کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، کہ وہ امریکی صدر بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کریں۔

ادھر انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیتن یاہو ایسا معاہدہ قبول کرتے ہیں تو وہ ان کی حکومت کو گرا دیں گے۔

امریکی سینٹ کام نے بحیرہ احمر میں امریکی ڈسٹرائر کو نشانہ بنانے والے حوثی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہالینڈ کی وزیر دفاع نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ جنوری میں عدالتی فیصلے کے بعد سے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزے اسرائیل کو منتقل نہیں کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں