عیدکی خوشیاں دوبالا، عمر شریف ڈرامہ پیش کریں گے


کراچی: 

آرٹس کونسل میں نیا اردو مزاحیہ ڈرامہ ’’واہ واہ عمر شریف‘‘ کے حوالے سے افطار ڈنر و پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا عمر شریف کا ڈرامہ ’’واہ واہ عمر شریف‘‘ عید کے 2 دن آرٹس کونسل میں تھیٹر کی زینت بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں ڈرامہ ڈائریکٹر سید فرقان حیدر، کامیڈین عمر شریف، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ اور فنکاروں نے شرکت کی، محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں عمر شریف دوبارہ اتنے سال بعد تھیٹر میں آرہے ہیں، عمر شریف کا ڈرامہ آرٹس کونسل میں عید کے 2 دن تھیٹر کی زینت بنے گا۔

عمر شریف کی غیر موجودگی میں آرٹسٹ رؤف لالا، ذاکر خان اور علی حسن نے تھیٹر کا ماحول بنائے رکھا، عمر شریف کی صحت یابی پر خوشی ہوئی، عمر شریف کے ڈرامے پر آرٹس کونسل کی 438 نشستوں کا ہال فل ہوگا، آرٹس کونسل نے بھی اس دوران مزید ترقی کی ہے، ہم عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے تقریب کا اہتمام کریں گے۔

فرقان حیدر نے کہا کہ عمر شریف کے مزاج کو سمجھتے ہوئے ہر طرح سے تعاون کریں گے، عمر شریف نے کہا کہ احمد شاہ خوش مزاج شخص ہیں، اگر کوئی شخص کام کررہا ہے تو اسے کام کرنے دینا چاہیے، ہم کامیڈی پر کام کرتے ہیں لیکن عزت سے کرتے ہیں، انشاللہ پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ بلند کرینگے۔


اپنا تبصرہ لکھیں