عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا، بلاول بھٹو

عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دے کر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا ہے۔

لاڑکانہ میں عمائدین اور پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے سیاسی جماعتوں کو پیغام دے دیا ہے، عوام نے کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی، عوامی چاہتے ہیں کہ سارے مل کر مسائل کا حل نکالیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، مسائل کےحل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں