عوام نے مہنگی سبزی خریدنا چھوڑ دی، منڈی کے تاجر نقصان میں سبزی بیچنے لگے


کراچی: 

عوام نے مہنگی سبزی خریدنا چھوڑ دی، رمضان میں سبزی مزید مہنگی،مرغیاورگوشت کے بہ کثرت استعمال کی وجہ سے سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمت سیزن کی کم ترین سطح پر آگئی۔

مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سبزی منڈی میں لیموں کے علاوہ تقریباً تمام سبزیوں کی قیمت نمایاں طور پر کم ہوچکی ہے،سبزیوں کے خریدار محدود ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے فارمرز اور آڑہتی نقصان پر بھی سبزیاں فروخت کرنے کو تیار ہیں۔

جمعرات او جمعہ کی درمیانی شب سبزی منڈی میں بھنڈی 35روپے کلو، بند گوبھی 60روپے کلو، توری 25روپے کلو، لوکی 15روپے کلو، پھول گوبھی 50 روپے کلو، مرچ 35روپے کلو، ٹنڈے 20روپے کلو، ادرک 170اور لہسن 220روپے کلو فروخت کیا گیا لیموں سبزی منڈی میں بھی مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے لیموں کی قیمت 300روپے کلو وصول کی گئی۔

سبزی منڈی میں درجہ اول پیاز 45روپے کلو، آلو 20روپے کلو، پالک 12روپے کلو،کھیرا35روپے،گاجر35روپے، ٹماٹر 35روپے ، گوار پھلی 20روپے کلو، کیریاں 10روپے کلو جبکہ بیگن 15 روپے کلو فروخت کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں