عوام اب قیدی نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں: فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام اب قیدیر نمبر 420 کے فریب میں آنے والے نہیں۔

اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ طلال سے نہال تک توہین عدالت کے نوٹس کا ریکارڈ ن لیگ کے پاس ہے، اتنی بڑی تعداد میں کسی اور جماعت کے پاس نہیں یہ ریکارڈ موجود نہیں، یہ واحد جماعت ہے اس نے توہین عدالت کے نوٹسز کی شکل میں اتنے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اداروں کا احترام کا سکھایا جا رہا ہے، یہ کرپشن لیگ مال بچاؤ اور جلد جلدی بھاگ جاؤ کے فارمولے پر چل رہے ہیں لیکن ان کے جلدی جلدی کے راستے میں عمران خان رکاوٹ ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی تفصیلات میڈیا پر نہیں بتائی جا سکتیں: فردوس عاشق

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 جون کو اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راز داری برتنے کے لیے سپریم جو ڈیشل کونسل کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی میڈیا پر تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے دونوں ریفرنسز سے متعلق معاملات کو دیکھنا ہے، وزارت قانون جو بھی بات ہو گی اس سے میڈیا کو آگاہ کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہتے تھے تبدیلی کہاں ہے، دیکھیں تبدیلی آنہیں رہی گزشتہ رات آگئی ہے، گزشتہ رات ملائیشیا سے 320 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے انسان دوست ہونے کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے دیار غیر میں قید پاکستانیوں کا درد محسوس کیا اور ان پاکستانیوں کو عید سے پہلے ان کے خاندانوں سے ملوا دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں