عمران عباس نے ڈرامہ ارطغرل غازی نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی


کراچی: معروف اداکار عمران عباس  نے ڈرامہ ارطغرل غازی نہ دیکھنے کی وجہ بتا دی۔

عمران عباس سے انسٹا گرام پر مداحوں کی جانب سے کئی دلچسپ سوالات پوچھے گئے جس میں سے معروف ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی یہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں ؟

مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر عمران عباس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ارطغرل غازی نہیں دیکھتا بلکہ کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں ان کتابوں میں مذہبی تاریخی کتابیں بھی شامل ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا مقبول ٹرین ترکش ڈرامہ سے متعلق یہ بھی کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں