عمران خان کے دور میں بجلی17روپےفی یونٹ تھی، عمر ایوب

عمران خان کے دور میں بجلی17روپےفی یونٹ تھی، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور میں بجلی17روپےفی یونٹ تھی، 70 فیصد پاور پروجیکٹس امپورٹڈ فیول پر لگائے گئے۔

اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بجلی کی قیمت آسمان پرپہنچ چکی ہے، آئی پی پیز سےغلط معاہدے کیےگئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لندن پلان کےتحت آئی، ملک کی معیشت چل نہیں رہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے تھے کہ عوام کو سستی بجلی ملے، اس وقت کیپسٹی چارجز 2800 ارب روپے پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے توانائی بحران کی بنیاد رکھی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایل این جی فراڈ منصوبے کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی میں خود کفیل کرنےکے بجائے اپنا مفاد دیکھا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں