‎“عمران خان کو بتادیں، کوئی ڈیل نہیں کرنی !” – علیمہ خان اور پی ٹی آئی کارکن کی تکرار، ویڈیو وائر


“عمران خان کو بتادیں، کوئی ڈیل نہیں کرنی !” – علیمہ خان اور پی ٹی آئی کارکن کی تکرار، ویڈیو وائرل

رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ

عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ایک پی ٹی آئی کارکن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں علیمہ خان کارکن کو بتا رہی ہیں کہ “عمران خان نے خط لکھا ہے، مگر ڈیل نہیں کر رہا۔” اس پر کارکن جذباتی ہو کر کہتی ہیں کہ “میں مرتے ہوئے لوگوں کو دیکھ چکی ہوں، میرے خاندان کے لوگ مارے گئے ہیں۔”

کارکن نے مزید کہا کہ “ذوالفقار علی بھٹو بھی ایک لیڈر تھا، جس نے پھانسی قبول کر لی مگر ڈیل نہیں کی۔”

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو خط لکھے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کئی حامی مایوسی کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ کارکنوں کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ پارٹی کے اندر اس معاملے پر بےچینی اور عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں