بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اونتیکا ملک سے طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بتا دیا۔
ایک انٹرویو میں عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اور اونتیکا کی قانونی طور پر طلاق ہوگئی ہے، ہم نے کاغذات پر دستخط کردیے ہیں، اسے کچھ ہی سال ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 10 سال ہونے کو ہے، جسے تحویل میں لینے سے متعلق ہمارے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، وہ جمعرات سے اتوار تک میرے پاس رہتی ہے اور ہم دونوں نے بیٹی کو رکھنے سے متعلق ہفتے کے دنوں کو تقسیم کردیا ہے۔
اداکار عمران خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے سفر اور اس راستے میں حاصل کیے گئے تجربات سے متعلق بات چیت کی۔
عمران خان نے اپنے اور ساتھی اداکار رنبیر کپور کے درمیان ہونے والے موازنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے مقابلے پر غور نہیں کیا۔، اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر میں واقعی اچھی فلم بناتا ہوں اور وہ بہت کامیاب ہوتی ہے تو کوئی اور ہار جاتا ہے، جب تک ان کی اگلی فلم نہیں آتی تو پھر ان کی فلم زیادہ کماتی ہے، اب میری فلم کم کماتی ہے؟
اداکار نے مزید کہا کہ “تو کیا اب ہمیں ان تمام پرانی فلموں اور کسی بھی فلم کو حذف کر دینا چاہیے جس نے 300 کروڑ سے کم کمائے ہوں؟ اس کی ایک بڑی مثال میرے انکل عامر خان کی فلم انداز اپنا اپنا ہے، جو باکس آفس پر ایک بم ہے، یہ اُس سال ایک فلاپ فلم تھی اور آج ہم سب اسے پسند کرتے ہیں۔”