عمان کی مسجد میں فائرنگ کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

عمان کی مسجد میں فائرنگ کرنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں


مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

عمانی پولیس کے مطابق وادی کبیر حملے میں عمانی شہری ملوث ہیں، تینوں حملہ آور بھائی تھے جو آپریشن میں مارے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی گمراہ کن نظریات سے متاثر تھے، وادی کبیر پر حملہ 16 جولائی کی رات ہوا تھا۔

وادی کبیر پر حملے میں 5 عزادار اور ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوا تھا۔ مرنے والے 5 عزاداروں میں چار پاکستانی اور ایک بھارتی شامل تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں