لاہور: گلوکار علی ظفر نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے منفرد انداز اپنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے نامور گلوکار واداکار علی ظفر نے لالی ووڈ فلم ارمان کے گیت “کوکو کورینا” کو منفرد انداز میں گاکر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتائے۔
گلوکار وادکار علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں، کرونا وائرس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہے۔