علی ظفر کی رومانوی انداز میں اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد

علی ظفر کی رومانوی انداز میں اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد


پاکستانی معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے رومانٹک انداز میں اہلیہ، عائشہ فضلی کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے 28 جولائی 2009ء کو لاہور، پاکستان میں اپنی پرانی دوست، منگیتر عائشہ فضلی سے شادی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ فضلی بھارتی اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی دور کی رشتہ دار ہیں۔

اس جوڑی کے یہاں 2010ء میں پہلی اولاد بیٹا اور 2015ء میں بیٹی کی پیدا ہوئی تھی۔

خوبرو اور کامیاب جوڑے کی شادی کو تقریباً 15 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز رکھنے والے، بالی و لالی ووڈ اداکار نے اس موقع پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصوریں شیئر کی ہیں۔

علی ظفر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آپ کا میرے ساتھ چلنا میرے سفر کی بہترین چیز ہے، سالگرہ مبارک ہو۔‘

علی ظفر کی اس پوسٹ پر جوڑی کو ہر عام و خاص شخصیت، مداحوں و فالوورز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں