پاکستان کے معروف اور پسندیدہ گلوکار علی ظفر فنکاروں کے لیے اہم اعلان کر دیا۔
گلوکار اور اداکار نے بتایا کہ کراچی آرٹس کونسل اور علی ظفر فاؤنڈیشن مل کر مستحق فنکاروں کی مدد کریں گے۔
اس حوالے سے علی ظفر نے کہا کہ کورونا کی وبا کے باعث سیکڑوں فنکار موسیقار اور ٹیکنیشنز مشکلات کا شکار ہیں۔
علی ظفر نے بتایا کہ تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔
لہٰذا وہ کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ مل کر فنکاروں کی مدد کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کراچی آرٹس کونسل فنکاروں کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے علی ظفر نے بتایا کہ اس سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ فلحال مستحق افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کی مدد کی جائے۔
واضح رہے علی ظفر نے بتایا کہ کسی بھی فنکار کی عزت نفس مجروح کیے بغیر گھر بیٹھے ان کی مدد کی جائے گی۔