علی ظفر کا چاہت فتح علی کے نئے گانے ’بدو بدی‘ کی کامیابی پر دلچسپ ردِعمل

علی ظفر کا چاہت فتح علی کے نئے گانے ’بدو بدی‘ کی کامیابی پر دلچسپ ردِعمل


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے چاہت فتح علی خان کے گانے’بدو بدی‘ کو اپنے گانے ’بالو بتیاں‘ سے زیادہ ویوز ملنے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کیا ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ علی ظفر اور عطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے سرائیکی گانے ’بالو بتیاں‘ نے ایک ماہ میں 16 ملین ویوز حاصل کیے جبکہ چاہت فتح علی کے وائرل گانے’بدو بدی‘ نے ایک ماہ میں 19 ملین سے بھی زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

علی ظفر نے صارف کی اس پوسٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ سے اس وہم اور غرور میں مبتلا تھا کہ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

واضح رہے کہ خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا ایک گانا ’بدوبدی‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان اور بھارت میں وائرل ہے اور اب تک اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 27 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں یہ گانا مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جبکہ اس گانے پر مزاحیہ میمز کے بھی انبار لگ گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں